• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا آٹھویں اور نویں محرم کیلئے ڈائیورشن پلان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 8اور9محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے لئے خصوصی ٹریفک ڈائیورشن پلان وضع کر دیا ہے، آٹھویں محرم کے جلوس کے لئے 341افسران او اہلکار جبکہ نویں محرم کے جلوس کے لئے 566افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔آٹھویں محرم کے جلوس کا آغاز بعد نماز ظہر جامعہ المرتضی جی نائن فور سے ہو گا،جبکہ نویں محرم الحرام کے جلوس کا آغاز امام بارگاہ جی سکس ٹوسے ہو گا جلوس کے دوران جی سکس سروس روڈ ،صدر روڈ،میلوڈی چوک ،پولی کلینک لقمان حکیم سے ہوتا جی سکس امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا،کلثوم پلازہ فضل حق روڈ ،چائنہ چوک تک،پوسٹ آفس سروس روڈ، صدر روڈ،میلوڈی چوک ،میونسپل چوک سے لال مسجد سے شہداء چوک جی پی اوتک، پولی کلینک سے اقبال ہال تک،لقمان حکیم روڈ صبح 8بجے سے اختتام جلوس تک بند رہے گا،کلثوم پلازہ سے چاند تارہ چوک تک سیونتھ ایونیو چوک تک ون وے استعمال ہو گا،جبکہ شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں گے۔ 8 محرم کا جلوس جامعہ مرتضی G-9/4سے بعد نماز ظہربرآمد ہو گا اورجامعہ امام صادقG/9-2ْ پر اختتام پذیر ہو گا جلوس کے دوران ذوالفقار چوک کھوکھہ ٹرن پراجکٹ موڑ،G-9 ٹرن کشمیر ہائی وے ، G-10/4 ڈبل روڈ ، G-10/3-4چوک ، گلی نمبرG-9/2,16،گلی نمبر11ٹینکی،کرم روڈعام ٹریفک کے لئے بند رہیں گے اور ٹریفک کو متبادل راستے مہیا کئے جائیں گے، 9محرم کا مرکزی جلوس جو مرکزی امام بارگاہG/6-2سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا وہیں پر اختتام پذیر ہو گا جلوس کے دوران کلثوم فضل حق روڈ چائنہ چوک تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے بند رہے گا ،پوسٹ آفس سروس روڈ بند رہے گی،صدر روڈاقبال ہال سے میلوڈی چوک تک بند رہے گی،میونسپل روڈ لال مسجد سے شہداء چوک جی پی او تک بند رہے گی ، ،لقمان حکیم روڈ پولی کلینک سے اقبال ہال تک مکمل بند رہے گا جبکہ کلثوم پلازہ سے چاند تارا چوک تک سیونتھ ایونیو چوک ون وے استعمال کریں ، جہاں جہاں روڈ بند کئے جا ئیں گے وہاں متبادل راستہ مہیا کئے جائیں گے۔
تازہ ترین