• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی،مزید 83افراد پکڑے گئے

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) محرم الحرام میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب 83 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ سیکرٹریٹ پولیس نے شاہ زیب اور اسد سرفراز سمیت 22،کوہسار پولیس نے شرافت علی سمیت 5بھارہ کہو پولیس نے ابراہیم سمیت4گولڑہ پولیس نے سلیم ،راحت علی اور محمد سہیل سمیت 12، ترنول پولیس نے وقاص سمیت 10، نون پولیس نے طاہر سمیت 8شمس کالونی پولیس نے اظہر سمیت 6، شہزاد ٹائون پولیس نے محمد رمضان سمیت 20، کھنہ پولیس نے جواد حسین حارث ،اسراراور ملک ناصر اور تھانہ لوئی بھیر پولیس نے حمزہ ،اسد، حسنین، امتیاز حسین اور کاشف کو گرفتار کرکے ان کے خلاف زیر دفعہ 188 کا مقدمہ درج کرلیا ۔
تازہ ترین