• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوجی اہلکاروں کا استثنیٰ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

 کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں 700 سے زائد فوجی افسران اور اہلکاروں نے قانونی کارروائی سے استثنیٰ کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ بھارتی وزیردفاع نرملا ستھیارمن کا کہنا ہے کہ انہیں فوجیوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ فوجی افسران اور اہلکاروں نے سپریم کورٹ سے اسی لئے رجوع کیا ہے کیوں کہ ان کے ذہن میں کوئی مخصوص پریشانی ضرور ہے اور وہ اسے سمجھ سکتی ہیں۔ بھارت میں غیر متوقع طور پر 700 سے زائد فوجی افسران اور اہلکاروں نے آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے مدد مانگی ہے۔ اس ایکٹ کی چند شرائط کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں پر مرکز کی اجازت کے بغیر مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا۔ 
تازہ ترین