• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ آج، 5 ہزار اشیاء پر 158 ارب کے نئے ٹیکس، ترقیاتی کاموں کیلئے 450 ارب کے نئے ٹیکس، ترقیاتی کاموں کیلئے 450 ارب کی کٹوتی

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت آج قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کریگی ،سپر ٹیکس میں158ارب کے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے، ترقیاتی بجٹ میں 450ارب روپے کی کٹوتی کیلئے تجاویز کوحتمی شکل دے دی گئی ، ایک فیصد کی شرح سے تمام اشیاء پر سپر ٹیکس لگے گا اور ایک فیصد کی ریگولیٹری ڈیوٹی بھی عائد ہوگی۔ذرائع کے مطابق فنانس ایکٹ2018میں ترامیم لائی جارہی ہیں، ان کے مطابق بجٹ خسارہ 6.6 فی صد سے کم کرکے 5فیصد لانے کی تجویز ہے، اس سلسلے میں مجموعی طور پر 608ارب روپے کے اخراجات کو کم کرناضروری قرار دیا گیا ہے، اس کے لیے نئے ٹیکس عائد اور ترقیاتی بجٹ میں کمی کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس استثنیٰ کی حد12لاکھ روپے سالانہ سے کم کرکے 8لاکھ روپے کرنے کی تجویز بھی منی بجٹ کا حصہ ہے ، باقی سلیبز کے لیے بھی ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کیا جائے گا۔

تازہ ترین