• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی سزا معطلی اپیل سننے کیخلاف نیب کی درخواست مسترد، 20 ہزار جرمانہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) سپریم کورٹ نے نوازشریف کی سزا معطلی کی اپیل سننے کے خلاف نیب کی درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت نے نیب پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب اس طرح کی فضول درخواستیں کیوں دائر کرتا ہے؟ ہائیکورٹ نے بہتر سمجھا ہوگا کون سی درخواستوں کو پہلے سنناہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران جسٹس ثاقب نثار نے نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی کی سرزنش کی۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ نیب اس طرح کی فضول درخواستیں کیوں دائر کرتا ہے؟ ہائیکورٹ نے بہتر سمجھا ہوگا کون سی درخواستوں کو پہلے سنناہے، اگر عدالت کوئی حکم دے یا سزا معطل کرے تو اس کے خلاف اپیل لائی جاسکتی ہے، نیب آئندہ اس طرح کی فضول درخواستیں دائر کرنے سے محتاط رہے۔ چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم میں غیر قانونی بات کیا ہے؟ یہ تو مکینزم کی بات ہے، لوگوں کو انصاف ملنا چاہیے۔عدالت نے نوازشریف کی سزا معطلی کی اپیل پہننے سننے کے خلاف نیب کی درخواستیں مسترد کردیں جب کہ عدالت نے نیب پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
تازہ ترین