• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار سے نوعمر لڑکی لیجانے والے غیر ملکی سمیت2ملزم گرفتار

پارا چنار(نمائندہ جنگ) عرب ملک نوعمر لڑکی لیجانے والے غیر ملکی سمیت2ملزمان گرفتار کرلئے گئے، غیر ملکی کا تعلق عمان سے ہے۔لڑکی کے چچانے بھتیجی کا سوداعمان کے شہری سے کیا تھا اورناجائز ذرائع سے نکاح نامہ بنایا جارہاتھا، نائب تحصیلدار محمد بشیر خان کو اطلاع ملی کہ ایک عرب باشندہ مقامی شخص کے ساتھ آیا ہے جس نے کڑمان میں ایک گھر میں رشتہ کیا ہے اور نکاح نامہ بنوا رہا ہے جس کی تفتیش کیلئے محرر بدامہ سرکل عابد حسین کو تحقیقات کرنے کیلئے کہا گیا ، اور لڑکی مسماۃ ـ’’ ن ‘‘ کے گھر والوں سے رابطہ کیا گیا تو یہ بات سامنے آگئی کہ مذکورہ لڑکی نابالغ ہے، لڑکی کے چچا نے لڑکی کا سودا عمان کے شہری محمد ولد محمود سے کیا تھا جس کیلئے ناجائز ذرائع سے نکاح نامہ بنایا جارہا تھاجس پر کاروائی کرکے عرب باشندے سمیت اس کے مقامی میزبان پر 371-372,34PPC کے تحت گرفتار کیا گیا۔
تازہ ترین