• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر مرتضیٰ بھٹو کا 64واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

اسلام آباد‘ صادق آباد(آن لائن، نامہ نگار)پیپلز پارٹی ( شہید بھٹو ) کے قائد میر مرتضیٰ بھٹو کا 64 واں یوم پیدائش آج منگل کو منایا جائے گا، مرحوم کی اہلیہ غنویٰ بھٹو اور لاڑکانہ سمیت مختلف شہروں میں کارکن خصوصی تقریبات منعقد کریں گے۔میر مرتضیٰ بھٹو 18 ستمبر 1954 ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہیں 20 ستمبر 1996 ء کو کراچی میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ ان کی سالگرہ اور برسی کی تاریخوں میں صرف2 دن کا فرق ہےمیر مرتضیٰ بھٹو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے فرزند اور بے نظیر بھٹو شہید کے بھائی تھے۔ان کی ایک بیٹی فاطمہ بھٹو اور ایک بیٹا ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ہیں۔
تازہ ترین