• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا اجلاس، نئی بجٹ تجاویز منظور

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں موجودہ حکومت کی نئی بجٹ تجاویز منظور کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو وزیر خزانہ اسد عمر اور سیکریٹری سمیت دیگر حکام نے بریفنگ دی، ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس سلیبس میں تبدیلی کے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایف بی آر وصولیوں کے نئے اہداف اور ٹیکس حجم بڑھانے کی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نئی بجٹ تجاویز کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کی نئی بجٹ تجاویز میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 5اعشاریہ 1 فیصد رکھنے، ترقیاتی بجٹ میں 725 ارب کی کمی اور نان فائلرز کی بینکوں سے لین دین پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین