• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث 12مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث 12مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت معطل ایس ایس پی را ؤانوار اور شریک ملزم سابق ڈی ایس پی قمر احمد عدالت میں پیش ہوئے۔مقدمے کے تفتیشی افسر ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ ایس ایس پی رضوان نے بتایا کہ ملزمان کی رپورٹ تمام متعلقہ اداروں سے منگوائی ہے، تاہم ابھی تک مفرور ملزمان کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔رپورٹ کے مطابق مفرور ملزمان سابق ایس ایچ او امان اللہ، شعیب عرف شوٹر سمیت دیگر روپوش ہیں۔ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے امید ظاہر کی کہ مفرور ملزمان جلد گرفتار ہوں گے۔ اگر کوئی ملزم مفرور ہے تو اس کے اہلِ خانہ کو حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام غلط ہے، اس کیس میں کسی قسم کا سیاسی یا محکمہ جاتی دباؤ نہیں ہے، جب کہ کیس کے حوالے سے ٹھوس شواہد ہمارے پاس موجود ہیں۔کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی جب کہ عدالت نے سابق ایس ایچ اوامان اللہ، شعیب شوٹر سمیت12 مفرور ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
تازہ ترین