• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلب میں جھگڑنے والے بین اسٹوکس اور ہیلز پرفرد جرم عائد

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے آل رائونڈر بین اسٹوکس اور بیٹسمین ایلکس ہیلز پر باقاعدہ فرد جرم عائد کردی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں پر کھیل اور اسپرٹ آف دی گیم کو بدنام کرنے کے چارجز عائد کئے گئے ہیں۔3 رکنی سی ڈی اے کمیٹی 5 اور 7 دسمبر کو سماعت کرے گی۔ دونوں کرکٹرز پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی شق نمبر 3.3 کے تحت 2 الزامات لگائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں کرکٹرز گزشتہ سال برسٹل میں کلب جھگڑے میں ملوث تھے اور اس سلسلہ میں اس سال عدالتی ٹرائل بھی ہوا جس میں ایلکس ہیلز پر فرد جرم نہیں لگی تاہم بین اسٹوکس عدالتی ٹرائل کے بعد بے گناہ قرار دیئے گئے تھے۔ اسٹوکس اور ہیلز انگلینڈ کے دورہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے لئے دستیاب ہونگے۔

تازہ ترین