• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹر لسٹیں تبدیل کرنے کا پی سی بی کو نوٹس جاری،جواب طلب

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے سیالکو ٹ کرکٹ کلب کے انتحاب کی ووٹر لسٹ تبدیل کرنے کے خلاف درخواست پر پی سی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے عمران رفیق کی در خواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ سیالکوٹ کرکٹ کلب کی جانب سے الیکشن سے پہلی ووٹرز لسٹیں تبدیل کر دی گئی ہے، درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ سیالکوٹ کرکٹ کلب لسٹیں تبدیل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا ہے، درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت پی سی بی کو پرانی لسٹوں کے مطابق الیکشن کروانے کا حکم دے۔
تازہ ترین