• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک اور گوگل کو بھی موبائل اور براڈ بینڈ کی طرح ریگولیٹ کرنے کی سفارش

لندن( نیوز ڈیسک) میڈیا ریگولیٹر آف کام نے سفارش کی ہے کہ فیس بک اورگوگل جیسی ٹیکنیکل کمپنیوں کوبھی موبائل اور براڈبینڈ کی طرح ریگولیٹ یعنی قواعد وضوابط کا پابند کیا جائے، گارڈین کے مطابق شیرون وہائٹ نے سوشل میڈیا کی کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کے ایک معتبر نظام کاخاکہ پیش کیا، ان کمپنیوں کو قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے ایک وقت مقرر کیاجائے گا اور مقررہ معیار پر عمل نہ کرنے والی کمپنیوں کوجرمانہ ادا کرنا ہوگا۔یہ نظام ٹیلی کام کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کے برطانوی طریقہ کار کی طرح ہوگا انھوں نے کہا کہ ان کمپنیوں پر اعتماد کم ہوتا جارہاہے۔ٹیلی گراف نے گزشتہ روز پہلی مرتبہ اس کی خبر دی تھی،ریسرچ سے ظاہرہوتاہے کہ لوگ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو سب سے زیادہ آن لائن نقصاندہ قرار دیتے ہیں،اور زیادہ تر لوگ چاہتے ہیں کہ قوانین سخت ہونے چاہئیں، آفکام کے ترجمان نے یہ واضح کیاہے کہ کسی بھی ریگولیٹری سسٹم کاانحصار حکومت پر ہوگا۔

تازہ ترین