• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے اس بار بھی مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے

مدینہ منورہ(مانیٹر نگ سیل)وزیر اعظم عمران خان عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔عمران خان وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے پر سعودی عرب گئے ہیںعمران خان دورہ سعودی عرب کے سلسلے میں پہلے مدینہ منورہ پہنچے اور پچھلی بار کی طرح اس مرتبہ بھی عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان نے صرف موزے پہن رکھے ہیں جبکہ ان کے ساتھ موجود شاہ محمود قریشی اور دیگر سعودی حکام نے جوتے پہنے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین