• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضاربہ متاثرین کو رقوم واپس دلوائی جائیں، ایکشن کمیٹی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)نیب 2013 کے اربوں روپے کے مضاربہ سکینڈل کے متاثرین کو رقم نہیں دلوا سکا ، مضاربہ متاثرین ایکشن کمیٹی نے ازالہ نہ ہونے پر احتجاج کرنے کا اعلان کر تے ہوئے چیف جسٹس سے سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کر دی ۔ فیض آباد میں مضاربہ سکینڈل متاثرین کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جڑواں شہروں کے متاثرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ گیا جب تک متاثرین کو ان کی لوٹی ہوئی رقوم واپس نہیں مل جاتی چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ اس سلسلے میں شرکاء نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے اپیل کی کہ وہ مضاربہ سکینڈل پر سوموٹو ایکشن لے کر نیب کو پابند کریں کہ وہ سکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچائیں اور جو رقوم نیب نے اب تک ریکور کی ہیں وہ متاثرین کو واپس کی جائیں۔
تازہ ترین