• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائدالمیعادخشک دودھ اوردیگراشیاء کی ری پیکنگ وٹیمپرنگ پر دکان اورگودام سر بمہر

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈاتھارٹی نے لیاقت روڈپرواقع دکان اورگودام کو زائد المیعاد خشک دودھ اوردیگراشیاء کی ری پیکنگ وٹیمپرنگ کرنے پرسیل کردیا۔تھانہ سٹی کواسماء شفیق فوڈ سیفٹی آفیسر راولپنڈی نے بتایا کہ مختار ٹریڈرز گودام اور دکان لیاقت روڈ نزد راجہ بازار کی انسپکشن کے دوران دکان سے بھاری مقدار میں زائد المیعاد خشک دودھ ،ممنوعہ رنگ مصنوعی ذائقے اور عدم پتہ لیکوئڈ چاکلیٹ برآمدہوئی جن کی ری پیکنگ و ٹیمپرنگ کی جارہی تھی تمام مال ضبط کرکےدکان اورگودام کوسیل کردیاگیا جب کہ دکان و گودام کے مالک سید عمر شاہ ولد سید مختار شاہ اور ملازمین خضر حیات ، خالد حسین نیازی کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین