• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ اپنے کچن میں کچھ تبدیلی لانے کے خواہشمند ہیں؟ کچھ انوکھا اور منفرد کچن اسٹائل تلاش کررہے ہیں ؟ کچن کے لیے ڈیزائن کا انتخاب اچھے اچھوں کو پریشان کردیتا ہے، اکثر افراد اس پریشانی سے بچنے کیلئے ڈیزائن کے انتخاب کی ذمہ داری انٹیریئر ڈیزائنر کو دے دیتے ہیں۔ کچن کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کرنا خاصا مشکل کام ہے پر یہ ناممکن نہیں۔ 

کچن کی تعمیر یا اس کی تزئینِ نو کرتے وقت بہت سے ڈیزائن دیکھے جاتے ہیں، تاہم اگر یہ ڈیزائن آپ کی کسی پسندیدہ سیلیبرٹی کے کچن جیسا ہو تو کیا ہی بات ہے۔ کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ آپ کے پسندیدہ سیلیبرٹیزکے کچن کا اسٹائل کیا ہے؟ تاکہ آپ بھی اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے ان میں سے کوئی انداز اپناسکیں۔ ہم قارئیں کی سہولت کیلئے کچھ سیلیبرٹیز کے کچن اسٹائل ڈھونڈ کر لائے ہیں، جو آپ کو اپنے کچن کے ڈیزائن کا انتخاب کرتے وقت ضرور کام آئیں گے۔

ہلیری ڈف

Eclectic Kitchen Style

30سالہ ہالی ووڈ اداکارہ اور ایک خوبصورت ماں، ہلیری ڈف کا کچن سادہ مگربے حد دلکش ہے، جسے تعمیرات کی دنیا میں الیکٹرک کچن اسٹائل کانام دیاجاتا ہے۔ کچن کا یہ طرزِ انداز عام طور پر سادہ ہوتا ہے، جو مختلف مٹیریل اور رنگوں کے ساتھ تعمیر کیا جاتا ہے۔ اس طرز تعمیر کے تحت ہلیری ڈف کے کچن میں گہرے رنگوں (سیاہ اور سفید ڈائمنڈ پیٹرن) کی ٹائلز، نیلے رنگ کے کیبنٹس جبکہ سنہرے اور سفید رنگ کا خوبصورت اور وضع دار کاؤنٹر بنایا گیا ہے۔ کچن کے فرش کے لیےلکڑی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ کچن سادہ اور جدید دونوں ہی طرز کا امتزاج ہے۔ اس کی سب سے اہم خاصیت یہ ہے کہ کچن میں باغبانی کا بھی انتظام ہے اور جابجا کیبنٹس میں رکھے گئے پودے جہاں کچن کو خوبصورتی فراہم کرتے ہیں وہیں صحت کے لیے بھی بہترین ماحول فراہم کرتے ہیں۔

امل اور جارج کلونی

Timeless Elegance Style

ہالی ووڈ سپراسٹار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی نے کچن کے لیے ٹائم لیس ایلیگنس اسٹائل کا انتخاب کیا، جس کے بعد ان کا کچن اس کلاسک اور اسٹائلش طرز پر بنایا گیا ہے۔ اگرچہ ان کا گھر روایتی طرز کے بجائے مکمل طور پر انگریزی طرز کا ہے، تاہم اس کے باوجود گھر کی تعمیر وآرائش روایتی طرز پر کی گئی ہے۔ ان کا کچن خوبصورت فائر پلیس کے ہمراہ سادہ سے کاؤنٹر کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔ اوپن اسٹائل کچن دکھنےمیں سادہ مگر بے حد خوبصورت ہے۔ کاؤنٹر ٹاپ چولہے اور کیبنٹ کے ساتھ ہے، جس کی نچلی سطح پر معیاری لکڑی کے کیبنٹس جبکہ اوپر سفید رنگ کا کاؤنٹر ہے۔ کچن میں موجود فائر پلیس کے لیے مرکزی دیوار کا انتخاب کیا گیا ہے اور وہاں گہرے رنگوں سے فائر پلیس تعمیر کروایا گیا ہے، جو کچن کو ایک منفرد انداز دیتا ہے۔

وٹنی پورٹ

California Style

ملینیئر اسٹاراور فیشن ڈیزائنر وٹنی پورٹ کا کچن ڈیزائن خوبصورت، اسٹائلش اور متاثر کن ہے۔ کیلیفورنیا اسٹائل کچن کے لیے سفید اور کیمل کلر جیسے ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جو مکینوں کے شاہانہ طرزِزندگی کی عکاسی کرتاہے۔ اس طرز میںکچن کا ایک حصہ کیبنٹ اور دوسرا حصہ گیلری یا سوئمنگ پول کی سائیڈ پر بنایا جاتا ہے، جہاں سے بیرونی ہوا اندر داخل ہو۔ یہ خوبصورت ماحول گھر کو بہترین طرز فراہم کرتا ہے۔ ہلکے رنگوں سے تیار کردہ کچن نہ صرف گھر کو کشادہ بلکہ خوبصورت طرز بھی فراہم کرتے ہیں۔ 

سِلینا گومز

Gourmet Kitchen

معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومزکا کچن ڈیزائن ان کی شخصیت کی طرح خوبصورت اور جاذب نظر ہے۔ سلینا گومز نے رواں برس مئی میں 2.5ملین امریکی ڈالر میں ایک خوبصورت اسٹوڈیو اپارٹمنٹ خریدا تھا۔ ان کا کچن سادہ اور جدید طرز سجاوٹ کا خوبصورت امتزاج ہے۔ کچن کے دونوں اطراف خوبصورت سفید کیبنٹس جبکہ مرکز میں سفید رنگ کی ڈائننگ ٹیبل (جس میں کیبنٹس بنی ہوئی ہیں) کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہاں لگے خوبصورت فانوس کی وجہ سے یہ کچن کسی ڈائننگ ہال کا منظر پیش کرتا نظر آتا ہے۔

تازہ ترین