• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورون دھون نے عالیہ بھٹ کو معاوضہ بڑھانے کا مشورہ دے دیا

ممبئی ( جنگ نیوز )بولی ووڈ اداکار ورون دھون نے اپنی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کو معاوضہ بڑھانے کا مشورہ دے دیا ۔ نئی نسل کے بولی ووڈ اداکار نے ایک انٹرویو میں اس موضوع پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قریبی دوست اور ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کو اپنا معاوضہ بڑھانے کا مشورہ دیا ، کیوں کہ وہ بہت کم تنخواہ ڈیمانڈ کرتی ہیں ۔ اداکار کا کہنا تھا کہ لوگوں کوفلم ’ راضی‘ ریلیز ہونے کے بعد ہی کیوں احساس ہوا کہ عالیہ ایک بڑی اسٹار ہیں ، ان کی اس سے قبل آنے والی فلمیں بھی کامیاب تھیں اور ان کی کامیابی کیلئے عالیہ اتنی ہی ذمہ دار ہیں جتنا کہ میں اور ارجن کپور‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ہمیشہ عالیہ سے کہتا ہوں کہ تم کیا کررہی ہو ، تم بہت کم معاوضہ لیتی ہو ، کیا تم بیوقوف ہو ، اپنا معاوضہ بڑھاؤ ۔

تازہ ترین