• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی فیکس میں آج شہدائے کربلا کانفرنس منعقد کی جائے گی

ہیلی فیکس(زاہد انور مرزا) محرم الحرام کے سلسلے میں برطانیہ بھر میں تقریبات کا سلسلہ جار ی ہے، آج ہیلی فیکس میں شاہ ولایت فائونڈیش کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کانفرنس زیر صدارت صدر مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ پروفیسر سید احمد حسین شاہ ترمذی فرانس سٹریٹ ہیلی فیکس میں منعقد ہوگی۔ جس میں مولانا عبدالرحمٰن نقشبندی بریڈ فورڈ، علامہ قاری سید زین العابدین،علامہ حافظ سید محمد حیدر ترمذی، علامہ قاری سید محمد حسن محمود گجراتی، شیر محمد حسنات ترمذی اور دیگر شرکت اور خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں خواتین کیلئے پردے کا علیحدہ انتظام ہوگا تمام اہل اسلام سے شہدائے کربلا میں شرکت کی پرزور اپیل ہے کانفرنس کے آخر میں لنگر کا خصوصی انتظام ہوگا۔
تازہ ترین