• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ کا صبح پونے نو بجے دورہ، عباسی شہید اسپتال میں لمبی قطاریں، او پی ڈی سے ڈاکٹر غائب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی کے شعبہ صحت کے ملازمین کی مانیٹرنگ جاری ہے ۔ سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر بیربل کے مطابق انہوں نے بدھ کی صبح 8بج کر45منٹ پر عباسی شہید اسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر انتظامی افسران غیر حاضر تھے ، چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ موجود نہیں تھیں ، او پی ڈی میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا جبکہ مریض لمبی قطاروں میں ڈاکٹروں کا انتظار کر رہے تھے ، صرف میڈیکل اور نیوروسرجری کے دو کنسلٹنٹ موجود تھے، صفائی کی صورتحال دگرگوں تھی اور کوئی خاکروب اسپتال میں نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ اسپتال کے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رضوان اور چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ساڑھے نو بجے اسپتال آئے جن پر ان سے وضاحت طلب کر لی ہے ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی اچانک رات 3 بجے عباسی شہیدا سپتال کا دورہ کیا تھا اسپتال کے3 ملازم ڈیوٹی سے غائب تھے جنہیں شوکاز جاری کر دیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ علاج کی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین