• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہو گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کے جوان فرزند حضرت علی اکبرؑکی شہادت کی مناسبت سے کراچی میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس جمعرات کو نشتر پارک سے برآمد ہو گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا،جلوس سے قبل صبح گیارہ بجے نشتر پارک میں مجلس عزا ہوگی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کرینگے،جلوس کی قیادت پاک حیدری اسکاؤٹس کریں گے،جلوس میں شریک عزادار، ماتمی انجمنیں نواسہ رسول کی شہادت پر نوحہ خوانی ،ماتم داری اور زنجیر زنی بھی کریں گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے جلوس کی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،مو ٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے اور موبائل فون سروس بند رہے گی،جلوس کی گزرگاہ پر تمام گلیوں کو کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر بند اور ایم اے جناح روڈ کی تمام دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے،آئی ایس او کی جانب سے جلوس کے شرکاءکے لیے ا یم اے جناح روڈ پر نماز ظہرین کا اہتما م کیا گیا جہاں شرکاءنماز ادا کریں گے،بعد ازاں مرکزی جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ،صدر ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک ،تبت سینٹر ، جامعہ کلاتھ ، لائٹ ہاؤس، ڈینسو ہال اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
تازہ ترین