کوالالمپور (نیوز ایجنسیز ) ملائیشیا کے دو بیڈمنٹن کھلاڑیوں تان چن سینگ اور ذوالفضلی ذوالکفلی کو بالترتیب 15 اور 20 برس پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا، ان سخت سزائوں کا مطلب ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کا کیریئر بھی ختم ہو گیا ہے۔بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آزادانہ پینل نے تحقیقات کے بعد بتایا کہ دونوں ملائیشین کھلاڑی چن سینگ اور ذوالکفلی 2013 سے متعدد بار مختلف ٹورنامنٹس اور اوقات میں کرپشن میں ملوث پائے گئے جس کی وجہ سے ان پر بالترتیب 15 سے 20 برس کی پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ تان پر 15 اور ذوالکفلی پر 20 ہزار ڈالرز جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں، پابندی کے دوران دونوں کھلاڑی کھیلوں میں کسی بھی ایڈمنسٹریشن، کوچنگ، ایمپائرنگ عہدوں پر کام نہیں کر سکیں گے۔