• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ٹیم اسنوکر: پاکستان کی لیگ میچز میں تین فتوحات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایشین ٹیم ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے لیگ کے تین میچز جیت لئے۔ ٹورنامنٹ کے لیگ کے آخری میچز اور کوارٹر فائنل میچز جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ قطر میں کھیلی جانے والی اے سی بی ایس ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان ٹو نے افغانستان کو 3-1 سے شکست دی جبکہ پاکستان ون نے دوسرے میچ میں بھارت کو 3-0 سے زیر کیا۔ بابر مسیح نے 119 کا شاندار بریک کھیلا۔ لیگ میں جمعرات کو پاکستان ٹو ویتنام سے جبکہ پاکستان ون سری لنکا سے کھیلے گی۔ لیگ کے اختتام پر کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز ہوں گے۔
تازہ ترین