• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوالالمپور (جنگ نیوز) ملائیشیا میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے کم ازکم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد غیر ملکی مزدور تھے، جن کا تعلق بھارت، نیپال، بنگلہ دیش اور میانمار سے تھا۔ اموات کا یہ سلسلہ پیر سے جاری ہے جبکہ پولیس نے آج اس بارے میں بتایا کہ اس شبے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق 36 دیگر افراد اسپتال میں زیر علاج بھی ہیں۔
تازہ ترین