• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان کی آخری منزل اڈیالہ جیل ہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہےکہ نوازشریف، مریم اور صفدر کی آخری منزل اڈیالہ جیل ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل میں انہوں نے کہا کہ نواز شر یف، مریم اور صفدر کی سزائیں معطل ہوئی ہیں، ابھی دیگر ریفرنسز میں بھی فیصلے آنا باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مجرم ہیں اور ان کا جرم موجود ہے، منی لانڈرنگ، کرپشن اور منی ٹریل سمیت جو چیزیں یہ لوگ نہیں بتاسکے وہ اپنی جگہ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا جشن 20 اپریل جیسا ہے کیونکہ یہ لوگ بری نہیں ہوئے، ان کی اصل منزل اڈیالہ جیل ہے، انہیں واپس وہیں جانا پڑے گا۔
تازہ ترین