• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت 50ارب روپے مالیت کا کراچی پیکیج دینا چاہتی ہے

اسلام آباد ( مہتاب حیدر) حکومت نے فائنانس ڈویژ ن کی طرف سے عارضی بے گھر ہونے والے افراد ، وزیرستان کی سیکورٹی اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے لئے مختص رقم سے 28ارب روپئے کی کٹوتی کردی ہے۔ یہ رقم سابقہ حکومت نے مختص کی تھی۔ فائنانس ڈویژن کی طرف سے 105 ارب سے کم کرکے 77ارب روپئے کردئیے گئے ہیں ، زرائع کے مطابق 45ارب روپئے عارضی بے گھر ہونے والے افراد کے لئے مختص کئے گئے تھے ، اتنی ہی رقم وزیرستان کے قبائلی علاقوں کی سکیورٹی کے رکھی گئی تھی اور دس ارب روپئے پرائم منسٹر یوتھ انیشیٹیو اور پانچ ارب گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لئے رکھی گئی تھی جس میں اٹھائیس ارب کی کٹوتی کی گئی ہے۔ معاشی سطح پر درست سطح کرنے کے پیش کئے گئے بجٹ لسٹ میں وفاقی وزیر خزانہ کی طرف سے پیش کیے گئے بجٹ سفارشات میں سے حکومت نے 341غیرمنظور شدہ اسکیموں کو فہرست سے نکال دیا جن کا تعلق پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ سے تھااور اس کی مجموعی لاگت بیس کھرب روپئے تھی جس میں سے مو جودہ مالی سال کے بجٹ سے پینتالیس ارب روپئے کی کٹوتی کردی گئی۔ ایک سرکاری افسر کے مطابق حکومت پچاس ارب روپئےمالیت کے کراچی پیکیج کے لئے دینا چاہتی ہےکیونکہ کچھ سرمایہ کاروں اور بنکاروں نے پلاننگ کمیشن ڈویژن کو منی بجٹ کے اعلان سے پہلے مشورہ دیا تھا کہ وہ اس ضمن میں بڑے منصوبوں کی تعمیر کے لئے مالی امداد دینے کے لئے تیارہیں۔ سرکاری افسرکا یہ بھی کہنا تھا کہ پانی ، بجلی اور سوشل سیکٹر کی اسکیموں کے لئے مختص رقم کو محفوظ رکھا گیا ہے نہ صرف یہ بلکہ بھاشاڈیم کے لئے مختص تیئس ارب روپئے جوں کے توں مختص رہے گے۔
تازہ ترین