• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پار ک کی تعمیرکا بنیادی مقصد روابط کو فروغ دینا ہے ،پروفیسر نیاز احمد

لاہور(خبر نگار) وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (نیوکیمپس)میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ انڈسٹری اور اکیڈیمی کے مابین روابط کو بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پار ک پنجاب یونیورسٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فنڈز سے تعمیر کیا جائے گاجس کا بنیادی مقصد کالج اور انڈسٹری کے مابین روابط کو فروغ دینا ہے جبکہ اس میں ٹیکنالوجی کمپنیز اور انکیوبیشن سنٹر بھی قائم کئے جائیں گے ۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور کے ہمراہ جیو گرافکل انفارمیشن سسٹم، لیبس، لیکچر تھیٹرز، ڈے کئیر سنٹر، نماز کیلئے مختص حال اور لائبیریری کا دورہ کیا۔
تازہ ترین