• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی گینگ کے3ملزم گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) سیتل ماڑی پولیس نےکارروائی کےدوران بین الاضلاعی گینگ کے تین کارندےشفیق، رمضان اور طارق پکڑلئے جن سے ڈکیتیوں کے دوران چھینا گیاسامان، دو لاکھ روپے ، 8 پسٹل ایک کلاشنکوف بر آمدہوئی ۔ پولیس تھانہ گلگشت کو طاہر نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چند روز قبل اس کے دوست حسیب نے چونگی نمبر 6 کے قریب مقامی شاپنگ سنٹر سے ملحقہ جگہ پر لے جا کر اسے کمرے میں بند کردیا جہاں پہلے سے تین نامعلوم ساتھی موجود تھے جن میں سے ایک نے گن پوائنٹ پر اس سے زیادتی کی جبکہ حسیب اور اس کے دیگر ساتھیوں نے ویڈیو بنا لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیاگیا۔ راولپنڈی کینٹ کے رہائشی خالد کےمطابق اشرف احمد ارشد اور ان کے چار نامعلوم ساتھیوں نے زرعی رقبہ اور آموں کے باغ پر حملہ کر کے قبضہ کرنے کی کوشش میں فصل اور آم کے پودے مکمل طور پر تباہ کر دیئے ۔اسے اور ملازم ناصر کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ محمد ابراہیم کےمطابق ملازم حسین محمد حسین وغیرہ 6 ملزمان بھتیجوں طاہر اور طیب کے گھر داخل ہوئےاور دونوں بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بناکر انہیں زخمی کردیا ۔ مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ نیوملتان نے اشتہاری سجاد عرف کھاکھی کو گرفتار کرلیاجس سے پسٹل 30بور اور ایک لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ جائیداد کے تنازع پر خالد دو نامعلوم نے دو بھائیوں محمد احمد اور ارشدکو مار مار کر لہولہان کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے منشیات اور بھنگ فروخت کرنے کے الزام میں دو افراد نسیم عباس اورمحمد یوسف کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدماتدرج کرلئے۔ پولیس نے تیز رفتاری کے جرم میں ملوث دو ڈرائیوروں غلام عباس، وقار صابرکے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ۔ پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے محلہ درکھاناں میں واقع تین مکانوں کے مالک محمد سخی اور اس کے تین کرایہ داروں محمد شہباز محمد علی اور اقبال کے خلاف کرایہ نامہ رجسٹرڈ نہ کرانے پر مقدمات درج کرلئے۔معمولی رنجش پر محمد رمضان نے کاشتکار کے گھر داخل ہو کر مسرت بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس تھانہ جلیل آباد میں لکڑ منڈی چوک پر شراب پی کر نشے میں دھت ہوکرغل غپاڑہ کرنے والے شخص محمد حسنین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ لین دین کے معاملات میں بوگھس چیک دینے کے الزامات میں ایک شخص زاہدکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین