• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودگی کےخاتمے کیلئے درخت لگا نا ناگزیر ہے ،رابعہ بصری

پشاور(سٹی رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے آر سی پی ڈی سواتی پھاٹک امیدآباد میں سپیشل پرسن کے ہمراہ شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رابعہ بصری نے کہاکہ حکومت نے گرین پاکستان کے تحت پودے لگانے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ملک میں آلودگی کے خاتمے میں مخلص کردار ادا کررہے ہیں ۔ پودوں کا زیادہ سے زیادہ اگانا ہی انسانی زندگی کی بقاء ہے اور اس ملک کی معیشت مضبوط ہوتی ہے ملک کا ہرشہری فرض سمجھ کر بڑھ چڑھ کر پودے لگانے کے مہم میں حصہ لیں اور کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں کیونکہ یہ صدقہ جاریہ بھی ہے ، اس موقع پر اُنہوں نے سپیشل پرسن میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔
تازہ ترین