• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیر آباد میں واردات کی غرض سے بیٹھے2 رہزن گرفتار

پشاور (کرائم رپورٹر )فقیر آباد پولیس نے چوری ‘ ڈکیتی و رہزنی کی غرض سے چھپے بیٹھے دو مسلح رہزنوں کو گرفتار کرلیا‘ ایس ایچ ا و فقیر آباد کو اطلاع ملی تھی کہ فقیر آباد کے علاقے سردار کالونی قبرستان کے قریب چند مسلح افراد واردات کی غرض سے چھپے بیٹھے ہیں اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پرچھاپہ مار کر وہاں موجود مسلح ملزمان جلال ولد یونس اورشوکت ولد راز محمد کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے پستول بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
تازہ ترین