• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین قیادت کیخلاف بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں، پی ٹی آئی

کوئٹہ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف مخالفین قیادت کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں جن مخالفین عوامی عدالت سے شکست کے بعد مختلف حربوں سے اپنی شکست پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اعلی عدلیہ سمیت ہر جگہ سے سرخرو ہوگی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف اس طرح کے تمام پروپیگنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہیں صوبائی صدر کے خلاف الیکشن کے بعد کوئی اعتراض یا مقدمہ زیر سماعت نہیں جس مقدمے کو فریقین پروپیگنڈہ بنا کر پیش کررہے ہیں الیکشن سے پہلے مخالفین نے عوامی عدالت سے راہ فرار کے لئے کیا تھا عوامی عدالت سے شکست کے بعد مخالفین کو عدالت عالیہ سے بھی شکست نصیب ہوگی۔
تازہ ترین