• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات فوری طور پر شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ سے بات کی ہے اور انہیں آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی دعوت دی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے بدھ کو شمالی اور جنوبی کوریا کی سربراہ ملاقات میں شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے وعدوں کا خیر مقدم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوری 2021ء تک شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مقصد حاصل کرنے کے لیے امریکا شمالی کوریا سے فوری مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

تازہ ترین