• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم برطانیہ سے مائیگرنٹس کی پولیسنگ کیلئے فنڈ فراہم کرنے کامطالبہ کرے گا

لندن( نیوز ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کو اب یورپی مائیگرنٹس کی پولیسنگ یعنی ان کی آمد کو روکنے کے انتظامات کیلئے مزید رقم کے نئے مطالبے کاسامنا ہے، انڈیپنڈنٹ نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ بلجیم کے وزیراعظم چارلس مائیکل سالزبرگ میں یورپی یونین کی سربراہ کانفرنس میں تھریسا مے سے مزید رقم نکلوانے کیلئے انھیں گھیرنے کی کوشش کریں گے، بلجیم میں میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چارلس مائیکل اس ہفتے سالزبرگ میںیورپی یونین کی سربراہ کانفرنس میں تھریسا مے سے ملاقات کریں گے اور ان سے اتنی ہی رقم ادا کرنے کو کہیں گے جتنی برطانیہ فرانس کو ادا کر رہا ہے۔ یہ نیا مطالبہ بلجیم میں فلینڈرز کے راستے برطانیہ جانے والے مائیگرنٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد پر بلجیم میں جاری سیاسی تنازعہ اور مخلوط حکومت میں پیدا ہونے والے اختلافات کی وجہ سے کیاجارہاہے ۔اخبار کے مطابق بلجیم کے وزیراعظم اپنی مخلوط حکومت کومتحد رکھنے کیلئے توجہ برطانیہ کی جانب مبذول کرانے کیلئے اب اس تنازعہ میں برطانیہ کو گھسیٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ برطانوی وزیر اعظم سے کہیں گے کہ چونکہ مائیگرنٹس کی منزل برطانیہ ہوتاہےا ورسرحد پر ان کی روک تھام سے برطانیہ کو فائدہ ہوگا اس لئے اسے ملک سے دور رکھنے پر آنے والے اخراجات ادا کرنا چاہئیں۔ ڈائوننگ سٹریٹ نے ملاقات کی تصدیق کی ہے لیکن رقم کے مطالبے کے بارے میں لاعلمی کااظہار کیاہے۔

تازہ ترین