• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیمز فنڈ کی مہم کا جائزہ لینے کیلئے ڈبلن میں اوورسیز پاکستانیوں کا اجلاس

ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی ڈیمز فنڈ مہم کیلئے اوورسیز پاکستانیوں نے ڈبلن میں اجلاس منعقد کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت پاکستانی سفارت خانہ ڈبلن کے قائم مقام سفیر شہزاد دستگیر نوشیروانی نے کی ، آغاز حافظ سعید احمد بھٹی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، حضور نبی اکرمؐ کی بارگاہ اقدس میں گل ہائے عقیدت رضوان احمد طور نے پیش کیے جبکہ نقابت کے فرائض خالد خان نے ادا کیے۔ اجلاس کے چیف آرگنائزر امتیاز خاں نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن کے قائم مقام سفیر شہزاد دستگیر نوشیروانی نے ڈیم فنڈ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بڑی مسرت کا اظہار کیا اور چند اہم ہدایات بھی پیش کی اور پاکستانی ایمبیسی کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی، پیر شیراز حسین قادری کی خصوصی دعا سے اجلاس کا اختتام کیا ۔
تازہ ترین