• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں گائے کو’’راشٹرماتا‘‘قراردیدیا گیا

نئی دہلی ( جنگ نیوز )بھارتی ریاست اترا کھنڈ گائے کو’’ راشٹر ماتا‘‘ قراردینے والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ۔ ریاستی اسمبلی میں یہ بل پاس ہوگیا اور اب مرکز سے اجازت حاصل کرنے کیلئے ارسال کردیا گیا۔اترا کھنڈ کی وزیر مویشی پروری ریکھ آریہ نے اترا کھنڈ اسمبلی میں بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سبھی گائے کی اہمیت سے واقف ہیں ، گائے کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
تازہ ترین