• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ ،اقوام متحدہ کی ایجنسی کے ہزاروں ملازمین کا جبری برطرفیوں کیخلاف مظاہرہ

غزہ (اے پی پی) غزہ میں اقوام متحد ہ کے تحت فلسطینی مہاجرین کی امدادی ایجنسی اْنروا کے ہزاروں ملازمین نے اپنی ملازمتیں ختم کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور آئندہ ہفتے ایک دن کی ہڑتا ل کا اعلان کیا ہے،انروا نے امریکا کی جانب سے ملنے والی کروڑوں ڈالر کی امداد کی کٹوتی کے بعد اپنے ہزاروں ملازمین کو جبری فارغ کیا ہے۔ اس اقدام کے خلاف غزہ میں اْنروا کے ہیڈ کوارٹرز کے باہرگزشتہ روز پانچ ہزار سے زیادہ فلسطینیوں نے شرکت کی ہے۔ مظاہرے میں حماس اور دوسرے فلسطینی دھڑوں کے سینئر قائدین بھی شریک تھے۔
تازہ ترین