• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا گیس کی قیمتوں میں 143 فیصد اضافہ عوام دشمن فیصلہ ہے، رجب علی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 65 لطیف آباد کے صدر رجب علی خاصخیلی اور یوسی 58 کے صدر سلیم کپری نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا گیس کی قیمتوں میں 143 فیصد اضافہ کرنا عوام دشمن فیصلہ ہے‘ حکومت کے اس اقدام سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا اور پہلے سے ہی غربت کی چکی میں پسنے والی پاکستانی عوام پر مزید بوجھ ڈالنا پی ٹی آئی حکومت کا عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 دن میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے 30 دن میں ہی غریب دشمن اقدامات سے اپنی حقیقت عیاں کردی‘ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے پی ٹی آئی نے سندھ دشمنی کا واضح ثبوت دیا ہے‘ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت غریب آدمی کے گھر کا چولہا بجھانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
تازہ ترین