• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ آگ میں ہلاک اور زخمیوں کی بھرپور معاونت کی جائے گی،ہری رام

ٹنڈو غلام علی( نامہ نگار) پی پی پی کے اقلیتی رکن سندھ اسمبلی، وزیر برائے اقلیتی امور، بہبود ہری رام کشوری لال نے جمعرات کی صبح کھوسہ کالونی ٹنڈو غلام علی میں مقامی سماجی اقلیتی رھنما لالو بھیل/ پنھوں بھیل کی رھائش گاھ پر سانحہ آگ متاثرین کے ورثاٗ سے ملاقات کے دوراں صحافیوں کے غیر رسمی سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی پی عوامی نمائندہ پارٹی ہے ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔پی پی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے موٗثر آواز اٹھائی ہے اور ٹنڈو غلام علی کے سانحہ آگ میں ہلاکہونے والے 8 افراد سمیت زخمی تمام افراد کی مالی معانت کیلئے کوئی کمی نہیں چھوڑی انکی فہرست مرتب کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کی جا رہی ہے۔ سانحہ متاثرین کی مدد میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی۔ متاثرین کو بے یاررو مددگار نہیں چھوڑا جائے گا۔ جبکہ زیر علاج متاثرہ افراد کو طبی امداد کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور انکے بہتر علاج و معالجہ سرکاری خرچہ پر کرایا جائے گا۔ اس سانحہ آگ کے متاثرہ افراف اپنے مذہبی تہوار تھدڑی کے موقع پر بھگوان کی مورتی نیو دمبالو کی نہر میں تھنڈا کرنے کیلئے ایک مقامی زمیندار کی ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہوکر اعکو سائونڈ پر رقص کرتے ہوئے جارہے تھے کہ شہر کے چمبڑ ناک کوچ اسٹاپ پر جنریٹر کا تیل ختم ھو جانے اور چلتے جنریٹر میں تیل ڈالے جانے کے دوراں ہونے والے دہماکہ کے نتیجہ میں آگ لگنے کے واقعہ میں40معمر ہندو خواتین، بچوں اور نوجوان شدید جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔
تازہ ترین