• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ا سپتا ل پر لگنے والے الزامات بے بنیاد ہیں ، ڈاکٹر معین الدین قریشی

ٹنڈوالہ یار( نامہ نگار ) میڈیکل سپریٹینڈینٹ سول اسپتال ٹنڈوالہ یار ڈاکٹر معین نے کہا ہے کہ سول اسپتال میں مریضوں کیلئے ادویات سمیت تمام تر سہو لتیں موجود ہیں سہو لتو ں کی عدم فراہمی کی شکایات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ا سپتا ل میں سرجن کی کمی ہے جس کے لئے درخواست دی گی پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ایم ایس ڈاکٹر معین نے بتایا کہ اسپتال میں سہو لتو ں کی فراہمی اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سول اسپتال میں ایک ہزار سے زائد مریضوں کی یومیہ او پی ڈی ہے جبکہ 40 سے 50 کے لگ بھگ ماہانہ آپریشن ہوتے ہیں جبکہ 250 سے زائد ماہانہ نارمل ڈلیوریاں ہورہی ہیں اسکے علاوہ اسپتال کی لیبارٹری میں پیشاب کے ٹیسٹ ، ہیمو گلوبن،خون کا کراس میچ، پریگنینسی ،وائیڈل ٹیسٹ سمیت مختلف امراض کے مفت ٹیسٹ کئے جاتے ہیں ایکسیڈینٹ اور جھگڑے فسادوں کے کیسوں کو حیدرآباد منتقل کئے جانیوالے کے سوال کے جواب میں ایم ایس نے بتایا کہ ایس این ای منظور نہی ہوئی ایس این ای منظور ہوجائے تو کوئی مریض اسپتال سے منتقل نہیں کیاجائے گا ہمارے پاس آرتھوپیڈک سرجن موجود نہیں ہے اس قسم کے مریضوں کے لئے آرتھوپیڈک سرجن کا ہونا ضروری ہے اسکی تشخیص اور رپورٹ کے بعد ہی ایف آر داخل کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں طبی امداد کی تمام تر سہولیات موجود ہیں ،سابقہ ضلع حکومت میں محترمہ شہید کے نام سے بکیرا بائی پاس پر سول ا سپتال کی ا یس ا ین ا ی سندھ حکومت گزشتہ دس سال سے منظور نہیں ہوئی اور نہ منتخب نمائندے اس پر آواز اٹھاتے ہیں نہ ایسنی منظور کرواتے ہیں اور متعدد بار سندھ حکومت اور محکمہ ہیلتھ کو درخواست دی گئی پر اب تک کسی بھی قسم کا عمل درآمد نہیں ہوا دوسری جانب عوام نے بھی سندھ حکومت گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور سول ہسپتال کی ایسینی منظور کروا کر عوام کو درپیش مسائل سے اور تکلیف سے نجات مل سکے۔
تازہ ترین