• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوچ بھارت کیخلاف پاکستان کی کارکردگی کا دفاع کرنے میں ناکام

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ والا دن ہمارے لئے خراب دن تھا۔ ہماری کارکردگی توقعات سے بہت کم تھی۔ مایوس کن کارکردگی کا کوئی دفاع نہیں کرسکتا۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مکی آرتھرنے کہا کہ جس طرح کی دبئی کی وکٹ تھی آپ کو جلد وکٹ حاصل کرنا ہوتی ہے۔ لیکن ہم نے جس طرح کی کارکردگی دکھائی اس کے مطابق ہم بہت جلد اپنے پلان سےدور ہوگئے۔ ہم وکٹوں پر گیند کرانی چاہیے تھی لیکن ہم نے ایسانہیں کیا۔ اس کارکردگی کے بعد اپنے بولروں کے ساتھ بیٹھ کر ٹیم کی بولنگ کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ پاکستان کے مقابلے میں بھارتی بولروں نے کنڈیشنز کا بہتر فائدہ اٹھایا اور انہوں نے اپنے پلان کے مطابق بولنگ کی۔ پاکستان کا ٹاپ آرڈر بھارتی بولنگ کے سامنے ناکام ہوگیا۔ ابتدائی وکٹ گرنے سے ٹیم سنبھل نہیں سکی۔ بھارتی ٹیم نے بحیثیت ٹیم اچھا کھیل پیش کیا ہماری ٹیم بھی بری نہیں ہے لیکن ہمارا دن اچھا نہیں تھا ہم خراب کھیل کر ہارے لیکن اگلے میچوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ ابتداہی میں ہماری ٹیم افرا تفری کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سےہم میچ میں جلد اپنے پلان سے باہر نکل گئے۔ اگر ہم 250،260 رنز بناتے تو پلان کے مطابق اس اسکور کا دفاع کرسکتے تھے۔ شعیب ملک اور بابر اعظم کے آئوٹ ہونے کے بعد بیٹنگ لائن توقعا ت پوری نہیں کرسکی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں داکل نہیں ہوسکے۔

تازہ ترین