• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ کارڈ دکھائے جانے پرکرسٹیانو رونالڈو روپڑے

ویلنسیا (جنگ نیوز) فٹبال چیمپئنز لیگ میں ایمپائر نے غلطی کرنے پر یووینٹس کلب کے نامور فٹبالر رونالڈو کو ریڈ کارڈ دکھایا تو وہ فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میدان میں ہی رونے لگے۔ رونالڈو نے بال حاصل کرنے کے لیے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو دھکا دیا، امپائر نے میچ کو روکا اور پھر اسسٹنٹ ریفری سے مشورے کے بعد اسٹار فٹبالر کو ریڈ کارڈ دکھایا۔ ریفری کے فیصلے پر رونالڈو نے احتجاج کیا اور اسی دوران کو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، گراؤنڈ سے باہر جاتے وقت اُن کی آنکھوں سے آنسو چھلک اٹھے۔ دریں اثنا یووینٹس نے ویلنسیا کی ٹیم کو 2 صفر سے شکست دے کر میچ جیت لیا۔ واضح رہے کہ رونالڈو کو کیریئر میں 11 بار ریڈ کارڈ دکھایا جاچکا ہے۔
تازہ ترین