• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیاکے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر منی لانڈرنگ کے مقدمات میں فرد جرم عائد

کوالالمپور(جنگ نیوز) ملایشیاکے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر منی لانڈرنگ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے پر 21مقدمات پر فرد جرم عائد کردی گئی، جس میں چار مقدمات اختیارات کے ناجائز استعمال کے ہیں اس طرح ملائشیاء کے سابق وزیر اعظم پر مقدمات کی تعداد 32ہوگئی ہےسابق وزیر اعظم کے خلاف ہونے والی تحقیقات میں کروڑوں ڈالر ان کے زاتی بنک اکاؤنٹ میں پائے گئے تاہم انہوں نے الزامات کو غلط قرار دیا ہے۔پراسیکوٹرکے نے عدالت میں بتایا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 2011سے 2014تک وزیر اعظم اور فائنانس منسٹر سمیت دیگر عہدوں پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ، نجیب رزاق پر غیرملکی اخبار میں 2015 الزام لگایا تھا کہ انہوں کروڑوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کی ہے جس کے بعد تحقیات شروع ہوئیں اور ان کے زاتی اکاؤنٹ میں کئی کروڑ ڈالرکی موجودگی کے ثبوت ملے ۔
تازہ ترین