• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسین ؓ کی قربانی پوری امت کیلئے مشعل راہ ہے،مذہبی راہنما

لاہور(نمائندہ جنگ) جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں دو روزہ شہادت کانفرنس کے پہلے روز جے یوپی کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر،مفتی تصدق حسین،مولانا نصیر احمد نورانی ،رشید احمد رضوی، مولانا سلیم اعوان، قاری عبدالرحمن نورانی ،حافظ سبحان طیب ،مولانا سرفرار قادری اور دیگر علماءنے امام عالیٰ مقام کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا۔شہادت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین نے میدان کربلا میں قربانی پیش کرکے اسلام کی آبیاری کی اور قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو درس دیا کہ جب رسول اللہ کے نظام میں کوئی نقب لگانے یا احکامات خدا و رسول کا مذاق اڑانے کی کوشش کرے تو اس کے مقابلے کے لئے میدان عمل میں نکل آنا چاہیے اور پوری قوت سے اس کے خاتمے کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ امام حسین ؓنے 72 جانثاروں کے ساتھ قربانی کی بے مثال تاریخ رقم کی ۔ ان کی یہ قربانی پوری اُمت کے لئے مشعل راہ ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی دی ہوئی قربانی کے اصل مقاصد کو سمجھا جائے اور اس وقت کے یزیدوں کابحیثیت قوم مقابلہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ آج کشمیر ،فلسطین ،برما، عراق ،شام ،مصر سمیت مختلف ملکوں کومسلمانوں کی قتل گاہ بنادیا ہے ان تمام معاملات پر مسلم حکمرانوں کی خا موشی اوربے حسی مجرمانہ غفلت ہے ۔
تازہ ترین