• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے پاس غریب عوام کوریلیف دینے کاکوئی پروگرام نہیں،اورنگ زیب برکی

لاہور (وقائع نگار خصوصی )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی نے کہا ہے کہ قوم کو عام انتخابات سے پہلے ہی امید تھی کہ اگر تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو اس کی گورنمنٹ لینڈ مافیاء قبضہ گروپ اور کرپٹ عناصر کو نوازنے کیلئے اقدامات اٹھائے گی ان کے پاس ملک و قوم کی بہتری سمیت غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا کوئی پروگرام اور تجربہ نہیں وفاقی اور صوبائی حکومت پنجاب سیاسی مسافروں کا عارضی ٹھکانہ ہے جو جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پہلے ماہ ہی منی بجٹ میں عوام کو خوشخبری دینے کی بجائے نئے پاکستان میں لوگوں کو بےروزگار کرنے کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی نوید سناکر انکی مشکلات اور مسائل میں مزید اضافہ کر دیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی گورنمنٹ انتخابی مہم میں قوم سے جو وعدئے کرکے اقتدار میں آئی ہے بتدریج ان وعدوں سے یوٹرن لینے کا سلسلہ جاری ہے سرکاری املاک اور اثاثہ جات کی اونے پونے داموں نیلامی کے زریعے من پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ شرمناک ہے
تازہ ترین