• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ اور اساتذہ اپنا مطالعہ وسیع کریں، پروفیسر قبلہ ایاز

پشاور (خبر نگار خصوصی )جامعہ پشاور کے شعبہ صحافت و ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام سائنس کے طلبہ کیلئے باڑہ گلی میں منعقدہ تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی،جس کا عنوان ’’نوجوانوں کیلئے مواقعوں کی فراہمی اور شدت پسندی سے مقابلہ‘‘ تھا ۔ورکشاپ کے اختتامی روز کے مہمان خصوصی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز تھے۔انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنا مطالعہ وسیع کریں اور برداشت پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں اپناکردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمگیریت کے اس دور میں اپنی قومیت ا ور ثقافت کو مناسب جگہ دے کر معاشرے میں متوازن سوچ کے حامل افراد کو آگے لانے میں ادا کرنا ہوگا۔ورکشاپ میں ٹرینرز کے فرائض شعبہ صحافت و ابلاغ عامہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ جان ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال اور پروفیسر ڈاکٹر شاہ جہان سید نے سر انجام دیئے۔
تازہ ترین