• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا کورال چوک سے روات تک ایکسپریس وےکی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کرنے سے انکار

اسلام آ باد (رانا غلام قادر، نیوز رپورٹر) با خبر ذ رائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نےکورال چوک سے جی ٹی روڈ روات تک ایکسپر یس وے کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور سی ڈی اے سے کہا ہے کہ وہ یہ پراجیکٹ اپنے فنڈز سے مکمل کرے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ (ن ) کی حکومت نےا س سگنل فری کو ریڈور کیلئے 10750ملین روپے مختص کئے تھے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خا قان عبا سی نے یہ فنڈز مختص کرنے کی منظوری دی تھی۔ اس منصوبہ کے پی سی ون کی منظوری سنٹرل ڈویلپمنٹ کمیٹی نے دیدی تھی۔ سی ڈی ڈبلیوکمیٹی کی منظوری کے بعد یہ پی سی ون ایکنک کو بھیج د یا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں 7000 ملین روپے مختص کئے تھے۔سی ڈ ی اے نے تعمیراتی فرموں کی پری کوالی فیکیشن کا عمل بھی شروع کر دیا تھا اور درخواستیں طلب کرلی تھیں مگر فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے ٹینڈرز جاری نہیں کئے گئے۔ذ رائع کے مطابق نئے وزیر خزانہ اسد عمر نے اس منظور شدہ پراجیکٹ کیلئے فنڈز دینے سے انکار کر دیا ہے اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ پراجیکٹ اب سی ڈی اے خود فنا نس کرے گا۔ یاد رہے کہ کوارل چوک سے جی ٹی روڈ روات تک ایکسپر یس وے جسے اسلام آ باد ہائی وے بھی کہا جا تا ہے اس وقت انتہائی خستہ حالت میں ہے۔ یہ اس وقت چار رویہ شاہراہ ہے جسے آٹھ رویہ کیا جا ئے گا۔ اس اہم شاہراہ پر ٹریفک کا شدید دبا ئو ہے کیونکہ یہ بین الصو بائی شا ہراہ ہے۔اس ہائی وے پر گلبرگ ، پا کستان ٹائون ، جو ڈیشل ٹائون ، میڈیا ٹائون ، کورنگ ٹائون ، بحریہ ٹائون ، نیول اینکریج ، پی ڈبلیو ڈی ، پولیس فائونڈ یشن اور آگے ڈی ایچ اے کی بڑی آ با دیاں ہیں جہاں لاکھوں لوگ رہتے ہیں اور ان کا روزانہ اسلام آ باد جا نا ہوتا ہے۔ طلبہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کو جاتے ہیں۔اس وقت ہائی وے پر ٹریفک جام اور حادثات روز کا معمول ہے ۔ شہر یوں نے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ عوامی دلچسپی کے حامل منصوبہ کیلئے فنڈز دینے سے انکار کر دیا گیاہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ پراجیکٹ کیلئے فنڈز ریلیز کئے جائیں، جلد ا زجلد ٹینڈرز طلب کئے جائیں اور کام شروع کیا جا ئے تاکہ شہر یوں کو درپیش مشکلات اور تکلیف میں کمی واقع ہو۔
تازہ ترین