• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگا ر)تھانہ لوئی بھیرکے علاقے پی ڈبلیو ڈی سے محمد رضوان کی ہمشیرہ افشاں کو اغوا کر لیا گیا پولس نے نامعلوم اغوا ء کار کے خلاف زیر دفعہ 365 مقدمہ درج کر لیا۔سبزی منڈی پولیس نے شبنم ناز کی رپورٹپر شیروز سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ مدعیہ کے مطابق ملز موںنے پرانی مقدمہ بازی پر اپنے ماموں آصف مرتضیٰ کی ایماء پر مدعیہ کو آئی ٹن ٹو سے اغو اء کیا مارا پیٹا اور بدتمیزی کی ۔تھانہ کھنہ کے علاقے کھوکھر ٹائون سے عدنان خان کی بہن (ص) کو اغوا ء کر لیا گیا ۔مدعی مقدمہ نے شافی اور سونو پر الزام عائد کیا ہے ۔تھانہ کھنہ کے علاقے میںنوید سمیت سات افراد نے (ک ف)سے زیادتی کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
تازہ ترین