• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا پابندیاں ختم کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے،چین

روس اور چین پر امریکا کی عائد کی گئی نئی پابندیوں پر دونوں ملکوں نے سخت ردعمل دیا ہے ،چین کا کہنا ہے کہ امریکا نئی پابندیاں ختم کرے یا نتائج کیلئے تیار ہوجائے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ امریکا آگ سے کھیل رہا ہے۔

چین نے امریکا کی جانب سے بے موقع لگائی گئی پابندیوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے ترجمان چینی وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نئی پابندیاں ختم کرے یا نتائج کیلئے تیار ہوجائے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا آگ سے کھیل رہا ہے،جو خطرناک ہوسکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ امریکا،روس امریکی تعلقات میںتناؤ پیداکرکے عالمی استحکام کو کمزور کررہاہے،امریکا نے گزشتہ روز چین اور روس پر پابندیاں عائد کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین