• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ پاک بحریہ کی انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت


پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی امریکا میں منعقدہ 23 ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت اور اہم ملاقاتیں ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے سمپوزیم کے آخری مرحلے میں بشمول امریکا مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام سمیت، جاپان، چین، جرمنی اور آسٹریلیا کی بحری افواج کے سربراہان سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران نیول چیف نے خطے کی سکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کی اہمیت سمیت پاکستان اور پاک بحریہ کے بیانیے کو خصوصی طور پر اجاگر کیا ۔

مختلف ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے اورامیر البحر نےخطے کی خوشحالی اور ترقی کے حامل منصوبے سی پیک کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔

امیرالبحرسے ملاقاتوں کے دوران مختلف حکام نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار اور خدما ت کو سراہا۔

ترجمان کے مطابقسربراہ پاک بحریہ کا یہ دورہ غیر ملکی ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات اورخطے کی میری ٹائم سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔

تازہ ترین