• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم کالا باغ کے مخالف، آرٹیکل 6 لگانا ہے تو لگالیں، اسفند یار

عوامی نیشنل پارٹی کےسربراہ اسفندیارولی نے کہا ہے کہ ہم کالا باغ کے مخالف ہیں ، ڈیمز کے نہیں۔نئے ڈیمز اورکالا باغ ڈیم کا معاملہ الگ الگ ہے، اس حوالےسے کوئی آرٹیکل 6 لگاتا ہے تو لگا لے، ہم مخالفت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو سیاسی رول نہ دیا گیا تو بدقسمتی ہوگی ، عمران خان الیکٹیڈ نہیں، سیلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں۔

جاتی امراء میں سابق وزیر اعظم نوازشریف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کے بعد اسفند یار ولی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کو بیگم کلثوم نواز کے جمہوری کردار پر فخر ہے۔

اسفند یارولی کا کہنا تھا کہ جب سے خان صاحب سیاست میں آئےہیں شائستگی ختم ہوگئی ،سب دعا کریں کہ انتقال اقتدار ہی نہ ہو، انتقال اختیارات بھی ہو۔

ایک سوال کے جواب میں اے این پی سربراہ نے کہا کہ مضبوط جمہوریت کے لیے ن لیگ کا کردار ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرقی سرحد عبور کرکے آنے والوں کو حق حکمرانی دیا جاسکتا ہے تو 3،3 نسلوں سے پاکستان میں آباد افغانوں کو نیشنیلٹی کیوں نہیں دی جاسکتی۔

تازہ ترین