• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرستان میں آپریشن،7 فوجی شہید ،9 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت 7 فوجی شہید ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نےسرحد پار سے ایک دہشت گرد گروپ کے پاکستان میں داخل ہونے کی خفیہ اطلاع پر شمالی وزیر ستان میں آپریشن کیا ۔

اطلاعات تھیں کہ دہشت گردوں کے اس گروپ نے ایک کمپائونڈ میں پناہ لے رکھی ہےجس پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ۔

غرلامئی اور سپراکنرالگد میں ہونے والے اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں 9 دہشت گرد ہلاک اور پاک فوج کے ایک افسر سمیت 7 فوجی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو کلیئر کرالیا گیا ہے ،آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے لی گئیں،مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں شہید ہونے والوں میں کیپٹن جنید، حوالدار عامر ، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر ، حوالدار عبدالرزاق ،سپاہی سمی اور سپاہی انور شامل ہیں ۔

تازہ ترین